اشاعتیں

اکتوبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پریم چند اور حاشیائی سماج

پریم چند اپنے عہد کی نمائندگی کرنے والے ایک ایسے فنکار ہیں جنھوں نے معاشرتی اصلاح کے سوال کو ہمیشہ طبقاتی کشمکش کے تناظر میں اٹھایا ہے۔ ان کا پورا کا پورا ادب طبقاتی شعور و کشمکش کے گرد گھومتا ہے۔ انھوں نے اس کے محض خیالی نقشے نہیں کھینچے ہیں بلکہ اسے ہندوستانی نظام معاشرت کے آئینے میں پیش کیا ہے۔ بیسویں صدی کے تقریباً نصف حصے کی عوامی جد و جہد پریم چند کے ادب میں اپنی تمام تر صداقتوں کے ساتھ کارفرما ہے۔ پریم چند ایک ایسے وسیع التجربہ مصنف تھے جو اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ تھے کہ پسماندہ طبقات کی زبوں حالی کے لیے وہ معاشرتی نظام ذمے دار ہے جو نا انصافی اور نفاق پر مبنی ہے۔ جس کے نتیجے میں طبقاتی کشمکش جنم لیتی ہے۔ پریم چند سماج کی اس غیر منصفانہ طبقاتی تقسیم سے نالاں تھے۔ عدم مساوات خواہ ذاتی و نسلی سطح پر ہو یا پھر معاشرتی و مذہبی انھیں قطعی منظور نہیں۔  پریم چند کے عہد تک اچھوتوں کی حالت نہایت تشویشناک ہو چکی تھی لوگوں کی خدمت کرنے والے ان افراد کی زندگی کو مختلف النوع معاشرتی، مذہبی اور اقتصادی ممنوعات کے دائرے میں محصور کر کے طرح طرح سے معتوب و مقہور کیا جاتا تھا۔ انھیں نہ ص...