خوں رنگ تمنا کا اثر ہے کہ نہیں ہے؟ (غزل)

 خوں رنگ تمنا کا اثر ہے کہ نہیں ہے؟

ہستی یہ مری زیر و زبر ہے کہ نہیں ہے؟


لب پہ ہنسی کی دھوپ ہے نمناک ہیں آنکھیں

غم بھی خوشی سے شیر و شکر ہے کہ نہیں ہے؟


اس جیسا زمانے میں کوئی اور کہاں ہے؟

ممتاز ستاروں میں قمر ہے کہ نہیں ہے؟


تا عمر رہا سایہ فگن سب کے سروں پر

کیا جانیے وہ بوڑھا شجر ہے کہ نہیں ہے؟


اوروں کو پرکھنے کا ہنر آتا ہے ہم کو

آپ اپنے معائب پہ نظر ہے کہ نہیں ہے؟


نقش اس کے مٹانے میں ہمیں مٹ گئے شاماؔ

اس بات کی اس کو ہی خبر ہے کہ نہیں ہے؟


تبصرے

مقبول عام

مقدمہ شعر و شاعری : ایک تجزیہ

تنقید کی تعریف اور اہمیت

شمالی ہند میں اردو کا ارتقا